سرینگر/سنیچر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق تینوں جنگجو حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے۔
ذرائع کے مطابق ان میں ظہور احمد ٹھوکر ساکنہ سرنو پلوامہ بھی شامل تھا جس نے فوج سے بھاگ کر جنگجوئوں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
دو مزید جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت عدنان احمد بٹ ساکنہ کریم آباد اور بلال احمد ماگرے ساکنہ راجپورہ کے طور ہوئی ہے۔
اس معرکہ میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔
جنگجوئوں اور فورسز کی معرکہ آرائی کے بیچ کھارہ پورہ ،سرنو نامی علاقے میں عام شہریوں نے مظاہرے کئے اور فورسز کے ساتھ متصادم ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق شہریوں پر فورسز نے گولیاں اور پیلٹ چلائے جس کے نتیجے میں سات شہریوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔