سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے لیلہ ہار علاقے میں سنیچر کوفورسز آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو گرفتار کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق لیلہ ہار،کاکہ پورہ میں گذشتہ شام جنگجوﺅں کیخلاف جو آپریشن گذشتہ شام شروع ہو اتھا اُس کے دوران آج علی الصبح دو جنگجوﺅں نے خود کو فورسز کے والے کیا۔ اس آپریشن کے دوران ایک جنگجو گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا اور اُسے بھی گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار جنگجوﺅں کی تحویل سے دو بندوقیں بر آمد کی گئی ہیں جبکہ زخمی جنگجو کو اعلیٰ علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لیلہ ہار کاکہ پورہ فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن گذشتہ شام شروع کیا تھا جس کے دوران طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن کو اندھیرا ہوتے ہی ملتوی کیا تھا تاہم پولیس کے مطابق آج صبح دو جنگجوﺅں نے اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کیا۔