سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں جمعہ کی صبح جنگجوئوں نے ایک فوجی گاڑی کو بارودی دھماکے کی زد میں لاکر گاڑی کو نقصان پہنچایا ۔
یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی گاڑی لیتر علاقے سے گذر رہی تھی اور وہ ایک زیر زمین بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز سے پورا علاقہ دہل اُٹھا تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ فوج کی کیسپر گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔