سری نگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقے میں ڈمپر نے سکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سکوٹی ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا اور اسپتال پہنچاتے پہنچاتے اُس کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’اتوار کی شام کو ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقے میں ڈمپر نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی ڈرائیور جس کی شناخت روف احمد ریشی ولد عبدالحمید ساکن گوری پورہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوا‘ ۔
انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معالے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔