جموں /گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو پلوامہ میں ایک سکول میں ہوئے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اس دھماکے میں کئی طلبا زخمی ہو گئے ۔
گورنر نے تمام زخمی بچوں کی فوری صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا رلیف کا اعلان کیا ۔
انہوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو زخمی بچوں کو بہتر طبی سہولیات اور علاج و معالجہ فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔