سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے پلوامہ ضلع میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پر جنگجوئوں کے حملے کو بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حملہ اُن عناصر کا کام ہے جو ریاست میں امن و سکون کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے حملے میں مارے گئے حفاظتی عملے کے کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے ۔