جے پور// کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر قومی سلامتی اور ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پلوامہ حملہ انٹیلی جنس کے نظام کی ناکامی اور فوج کی جرات کا کریڈٹ لینے کی گھناؤنی کوشش تھی۔ قومی ترجمان رندیپ سرجے والانے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستی کا ڈھول پیٹنے والے مودی نے اسٹریٹجک مفادات کو نظرانداز کر دیا، فوج اور فوجیوں کے مفادات کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔ سرجے والا نے مودی سے کانگریس کے پندرہ سوال پوچھے جن میں پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو فوج پر فخر ہے کہ اس نے پلوامہ حملے کا جواب دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پلوامہ حملے سے پہلے انٹیلی جنس اطلاع مل جانے کے بعد بھی نوٹس کیوں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک میں بڑے آٹھ بم دھماکے ہوئے ، جن میں سینکڑوں شہری اور فوجی مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے شمال جنوبی ڈوکلام پر قبضہ کر لیا، کیا یہ صاف نہیں ہے کہ دفاعی نظام خطرے میں ہے ۔ سرجے والا نے وی کے سنگھ کے بیان پر کہا کہ بی جے پی کی پاکستان کے تئیں کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاکستان کی آئی ایس آئی کو بلانا، کیا یہ پاکستان کے تئیں پالیسی ہے ۔ انہوں نے پاکستان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے اور متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت نے پانچ سال میں ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا تھا۔