پلوامہ/پلوامہ میں ساڑھے5بجے شروع ہوئی جھڑپ کے دوران پُرتشدد مظاہروں میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 7دیگر زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے ایک ہی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جھڑپ کے مقام پر ابھی تک فائرنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تصادم آرائی شروع ہونے کے ساتھ ہی مشتعل نوجوانوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، جن میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 9جماعت کا طالب علم فیضان احمد گوجر ولد ڈاکٹر عبدالغنی گوجر ساکن لدھوپانپورحال پلوامہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ بیٹھا اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیضان کے سینے میں گولی لگی تھی۔