سرینگر// دربگام پلوامہ میں جاری جھڑپ کے نزیک فورسز اور مشتعل نوجوانوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں میں 14سالہ کمسن جاں بحق جبکہ 15شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ جھڑپ آج صبح شروع ہوئی جس میں ایک میجر سمیت دو فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ مارے گئے لڑکے کی شناخت شاہد احمد ساکن آری ہل پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔