پلوامہ/پلوامہ جھڑپ میں 3جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں اور آپریشن مکمل قرار دیاگیا ہے۔ پولیس سربراہ نے جھڑپ اختتام پذیر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹ پر فورسز کو شاباشی دیتے ہوئے 3جنگجوئوں کے مارے جانے کی بات تحریر کی۔ تاہم ابھی تک جنگجوئوں کی شناخت کے بارے میں تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ جھڑپ کے دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں8 شہری زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا ۔