پلوامہ تصادم کی جگہ سے نوگام حملے میں چھینی گئی رائفل برآمد: آئی جی کشمیر

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کاکا پورہ علاقے کے گھاٹ محلے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان دوران شب چھڑنے والے تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز نوگام حملے کے بعد ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سری نگر اور پلوامہ پولیس نے پلوامہ سے اشفاق احمد نامی ایک جنگجو اعانت کو گرفتارکیا جس کے انکشاف پر مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے کاکا پورہ کے گھاٹ محلے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا اوراس دوران رات کے ساڑھے چار بجے جنگجوو¿ں نے فائرنگ کر کے محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تصادم چھڑ گیا۔
موصوف نے بتایا کہ تصادم کے دوران تین جنگجو مارے گئے اور ان کی تحویل سے کچھ اسلحہ اور نوگام حملے میں مہلوک پولیس اہلکار سے چھینی گئی رائفل بھی برآمد کی گئی۔
انہوں نے مہلوک جنگجوو¿ں کی شناخت سہیل نثار لون، یاسر وانی ساکنان کھریو اور جنید کے بطور کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مہلوک جنگجوو¿ں کی تحویل سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول کے علاوہ وہ ایس ایل آر رائفل بھی برآمد کی گئی جو نوگام حملے میں مہلوک پولیس اہلکارسے چھینی گئی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ کراس فائرنگ کے دوران ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئی جس کی حالت بہتر ہے اور پتھراو¿ کے دوران تین افراد زخمی ہوئے۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوو¿ں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپنے جنگجوو¿ں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *