سرینگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ پلوامہ میں تصادم میں جو جنگجو جاں بحق ہوگیا وہ حزب المجاہدین کا ایک کمانڈر ، آزاد لیلہ ہاری تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق دلباغ سنگھ نے کہا کہ آزاد لیلہ ہاری پولیس کانسٹیبل انوپ سنگھ کی ہلاکت میں ملوث تھا جس کو22مئی2020کے روز پرژھو پلوامہ میں ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد پہلے پی ایس اے کے تحت گرفتار بھی تھا اور وہ جنگجوﺅں کا بالائے زمین کارکن بھی رہا ہے۔
یاد رہے کہ کامرازی پورہ پلوامہ میں آج صبح ایک مختصر تصادم میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔