پلوامہ۔کپوارہ//مرن پلوامہ میں جنگجومخالف آپریشن کے دوران فائرنگ ،ٹیرگیس شلنگ اورسنگباری ہوئی جبکہ مظاہرین وفورسزکے درمیان ٹکرائوکے دوران 2نوجوان زخمی ہوگئے ۔پولیس نے4نوجوانوںکوگرفتارکیا۔اُدھرنطنوسہ کپوارہ میں مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزکے مابین سنگباری اورآنسوگیس کے گولوں کاتبادلہ ہونے کے نتیجے میں کچھ افرادزخمی ہوگئے۔ضلع پلوامہ کے مرن علاقہ میں اسوقت صورتحال بگڑگئی جب یہاں فوج اورفورسزنے جنگجومخالف آپریشن کے تحت کریک ڈائون کرنے کے بعدتلاشی کارروائی شروع کی ۔معلوم ہواکہ فورسزکارروائی شروع ہوتے ہی بونہ پورہ مرن علاقہ میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے اورانہوں نے مظاہرے شروع کردئیے ۔مشتعل نوجوانوں کی سنگباری کے جواب میں فورسزنے ٹیرگیس شلنگ کی جس کے دوران دونوجوان زخمی ہوگئے جبکہ 4دیگرنوجوانوں کوگرفتارکیاگیا۔اس دوران معلوم ہواکہ علاقہ میں گولیاں چلنے کی آوازبھی سنائی دی۔ اُدھرسرحدی ضلع کپوارہ کے نطنوسہ گائوں میں مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزکے درمیان ہوئی تصادم
آرائی میں کچھ افرادزخمی ہوگئے ۔معلوم ہواکہ یہاں کے ایک جنگجواظہرکی پہلی برسی کے موقعہ پرپولیس اورفورسزنے گائوں کوسیل کررکھاتھا۔اس دوران اتوارکی صبح مشتعل نوجوانوں نے سیکورٹی اہلکاروں پرسنگباری شروع کردی ،جسکے جواب میں پولیس وفورسزاہلکاروں نے آنسوگیس کے گولے داغے ۔بتایاجاتاہے کہ سنگباری اورٹیرگیس شلنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کچھ افرادزخمی ہوگئے۔