پلوامہ // 2مقامی جنگجوئوں اورایک شہری ہلاکتوں کے خلاف اتوارکو پلوامہ اورشوپیان اضلاع میں تعزیتی ہڑتال رہی۔اس دوران بڑی تعدادمیں عام لوگوں نے لشکرکمانڈروسیم شاہ ،اُسکے ساتھی نثاراحمدمیراورعام شہری گلزاراحمدکے آبائی گھرجاکرغمزدہ خاندانوں کیساتھ ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔پلوامہ اورشوپیان کے بیشترعلاقوں پرتعزیتی ہڑتال رہی ،اوراس دوران بازارمکمل طور بند رہنے نیزگاڑیوں کی آواجاہی کم قلیل رہنے کے باعث معمول کی کاروباری اورعوامی سرگرمیاں متاثررہیں ۔گرچہ دونوں اضلاع کے صدرمقامات اورکچھ حساس علاقوںمیںاحتیاطی طورپرپولیس اور فورسزکوچوکنارکھاگیاتھالیکن کسی بھی کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہیںہوا۔اس دوران بڑی تعدادمیں عام لوگوں اورمزاحمتی کارکنوں نے لشکرکمانڈروسیم شاہ ،اُسکے ساتھی نثاراحمدمیراورعام شہری گلزاراحمدکے آبائی گھرجاکرغمزدہ خاندانوں کیساتھ ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا ۔