سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں لوک سبھا انتخابات سے قبل گذشتہ رات کے دوران فورسز کے ہاتھوں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مزید44افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران صرف پلوامہ کے ٹہاب اور چیوہ کلان علاقوں میں38افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق شوپیان کے وہل اور ناروائو علاقوں سے کم سے کم 6افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے تاہم ان گرفتاریوں کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل گذشتہ کچھ روز سے شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مذکورہ اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں6مئی کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔