عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ فوڈ سیفٹی نے لوگوں کو بہترین غذا فراہم کرنے کی کوششوں کے تحت پلوامہ اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں بازاروں کامعائنہ کیا اور غیر معیاری غذائیں فروخت کرنے کی پاداش میں دکانداروں پر 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ محکمہ کی ایک خصوصی ٹیم کوپلوامہ کے نوگام علاقے میں پنیر بنانے والوں، قصابوں اور بارہمولہ میں ریستوران کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں ۔ محکمہ کی ٹیم نے چند دکانداروں کو صفائی ، گندے برتن استعمال کرنے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا اور ان پر 35ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس موقع پر کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سمتھا ستھاس نے فسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور لوگوں کو صاف ستھری خوراک فراہم کرنے کیلئے متحرک ہو جائیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ 104ٹول فری نمبر پر شکایات درج کریں۔