سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں3جنگجو جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ پلوامہ کے ٹکن علاقے میں پیش آیا جس کے دوران ایک عام شہری بھی زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے اور زخمی شہری کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
پہلے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ اس آپریشن کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوئے تھے تاہم بعد ازاں ایک اور جنگجو کی تصدیق کے بعد مارے گئے جنگجوﺅں کی تعداد تین ہوگئی۔
اس سے قبل پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور ٹکن کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں اور جوابی کارروائی میںتین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گولیوں کے اسی تبادلے میں ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔