سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 28جنوری 2018ء کو پلس پولیو ایمیونائزیشن رائونڈ کے پہلے مرحلے کے پروگرام کی عمل آوری کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں5سال تک کی عمر کے 187173بچوں کو پروگرام کے دائرے میں لایاجائے گا جس کے لئے ضلع کے تمام سات طبی زونوں میں 675پلس پولیو بوتھوں کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ اس کام کے لئے 2616ورکروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور133سپر وائزر پورے پروگرام کی نگرانی کریں گے۔ترقیاتی کمشنر نے پروگرام کو صد فیصد محفوظ اورکامیاب بنانے پر زوردیا۔میٹنگ میں ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر سرینگر اورڈسٹرکٹ ایمونائزیشن آفیسر سرینگر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔