عظمیٰ نیوزسروس
نئی دہلی//سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،ارتھ سائنسز؛ اور وزیر اعظم کے دفتر، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی سرکار کے “پشمینہ” مصنوعات پر جی ایس ٹی کو 5 فیصد تک کم کرنے کے فیصلے سے نہ صرف جموں و کشمیر کے ایک بہت ہی اہم اور تاریخی روایتی دستکاری کو فروغ دیا گیا ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کاروباری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔FICCI-FLO کے تعاون سے قومی راجدھانی میں منعقدہ 2 روزہ “The Splendor of Kashmir” نمائش کے دورے کے دوران، جب وزیر نے “The Splendor of Kashmir” کے بانی اور کیوریٹر ورون آنند سے 22 ستمبر سے جی ایس ٹی کی کم شرحوں کے نفاذ کے بعد فرق کے بارے میں پوچھا، تو انہیں بتایا گیا کہ صرف تین ہفتے کے مختصر عرصے کے اندر اندر کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جی ایس ٹی ٹیکس کو کم کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے نے نئی نسل اور نوجوانوں کو پشمینہ کی ہمہ گیر شان و شوکت اور خوبصورتی سے روشناس کرایا ہے اور ساتھ ہی ساتھ نئے کاروباریوں کو اس پیشہ کو اپنانے کی ترغیب دی ہے ۔بانی ورون آنند کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک پشمینہ شال بنانے کے لیے پیچیدہ کاریگری اور مہینوں کی محنت کی تعریف کی۔ انہیں پشمینہ دھاگے کی نازک ہاتھ سے کتائی سے لے کر کشمیر کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی تفصیلی کڑھائی تک پورے عمل کے بارے میں بتایا گیا۔ورون آنند نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہاتھ سے بنی شالوں پر جی ایس ٹی میں حال ہی میں12-22فیصد سلیب سے 5فیصد تک کی کمی نے روایتی دستکاری کے شعبے کو نمایاں فروغ دیا ہے، جس سے کاریگر وسیع تر بازاروں تک پہنچنے اور روزی روٹی بڑھانے کے قابل ہوئے ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نہ صرف ہندوستان کی لازوال دستکاری کی روایات کو برقرار رکھنے بلکہ خواتین کاروباریوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے اقدام کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی اختراعات اور اقتصادی منظر نامے کی تشکیل میں خواتین کے بڑھتے ہوئے تعاون کی بھی عکاسی کرتا ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے “ووکل فار لوکل” اور “آتم نر بھر بھارت” کے ویژن کو ایسے اقدامات کے ذریعے مؤثر طریقے سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے جو روایت کو کاروباری شخصیت کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ انہوں نے دستکاروں اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ای کامرس کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کی وراثتی مصنوعات کو عالمی سطح پر لے جائیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ورنا آنند کو کشمیر کے مقامی آرٹ فارمز کو فروغ دینے اور مسلسل مارکیٹنگ اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے مقامی کاریگروں کی مدد کرنے کی کوششوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں نہ صرف ہندوستان کی فنکارانہ مہارت کا جشن مناتی ہیں بلکہ خواتین کی قیادت میں ترقی اور خود انحصاری کے جذبے کو بھی تقویت دیتی ہیں۔