اسلام آباد// پاکستان کے شہرپشاور میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہو گئے ہیں۔
پشاور خیبر پختون خوا ہ کا دارالخلافہ ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ دھماکہ ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکہ خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات میں 19 بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔
جیو نیوز نے بچاو¿ کام میں لگے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ ڈیر کالونی میں ہوا ہے۔زخمی بچوں کو لیدی ریڈنگ اسپتال میں اور دیگر طبی سہولیات مراکز میں داخل کرایا گیا ہے۔
کئی زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔