محمد تسکین
بانہال // ہفتے کی صبح جموں سرینگر قومی شاہراہ خونی نالہ کے کے متصل علاقے میں ایک بھاری پسی کے گر آنے کی وجہ سے وجہ سے نالہ بشلڑی میں پانی کا بہائو رک گیا ہے اور علاقے میں پسیوں کے گرتے سلسلے کے پیش نظر حکام نے وہاں آباد بستی کرالنہ پنچایت سرگھنی تحصیل رامسو کے ڈیڑھ درجن کنبوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے ۔ ایس ڈی ایم رامسو سید مظاہر حیسن شاہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ خوانی نالی کے متصل ایک پہاڑی سے پسیوں کے گرتے خطرے اور جھیل کے بڑھنے کے خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرالنہ محلے کے17کنبوں کے 28مردوں ، 27خواتین اور 30بچوں پر مشتمل 85 افراد کو احتیاطی طور گورنمنٹ ہائی سکول رامسو میں منتقل کیا گیا ہے اور صورتحال کی باریک بینی سے نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پسی کی وجہ سے بنی مصنوعی جھیل سے بہت کم پانی نکل رہا ہے اور اوپر پہاڑ سے گر رہے ملبے کے پیش نظر لوگوں کو وہاں سے نکالنا پڑا ہے ۔
…………..