سرینگر//سرینگر ۔جموں شاہراہ ہفتے کو دوسرے روز بھی ٹریفک کیلئے بند رہی۔ شاہراہ کو گذشتہ روز پسیاں گر آنے اور پتھر کھسکنے کے بعدگاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا تھا ۔
حکام کے مطابق بانہال ۔رام بن سیکڑ میں پنتھیال اور کیفی ٹیریا موڑ جیسے مقامات پر تازہ پسیاں گر آئی ہیں اور پہاڑوں سے پتھر کھسک آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔