سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر بانہال علاقے میں پیر کی صبح پسیاں گر آنے کے نتیجے میں دو گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہنے کے بعد شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بحال کیا گیا۔
حکام کے مطابق بانہال کے شاہ بنباس علاقے میں آج صبح پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کو معطل کیا گیا جس کے بعد شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہاتھ میں لیا گیا۔
مزدوروں اور مشینوں کی بروقت کارروائی سے شاہراہ کو دو گھنٹوںکے بعد ہی ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا۔