سرینگر//حکام نے منگل کو سرینگر۔جموں شاہراہ پر اُس وقت ٹریفک کی نقل و حمل معطل کی جب شاہراہ پرضلع رام بن کے ماروگ علاقے میں پسیاں گر آئیں۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق حکام شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے کام میں جٹ گئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ آج سرینگر۔جموں شاہراہ پر سرینگر سے جموں کی طرف یکطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔