اسلام آباد (اننت ناگ) // پسیاں اور پتھر گرنے آنے کی وجہ سے اننت ناگ کشتوار شاہراہ پچھلے 2دنوں سے گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند پڑی ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈکسم کے مقام پر دو دن پہلے بارشوں کی وجہ سے پتھر اور پسیاں گر آئیںجس سے سڑک کو نقصان پہنچا ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے انتظامیہ کو بھی مطلع کیا لیکن سڑک کو بحال کرنے کے حوالے سے کوئی اقدمات نہیں کئے گئے۔ لوگوںنے بتایا کہ اس وقت شاہراہ کے بند رہنے کے نتیجے میں کشتواڑ اور اننت ناگ میں درجنوں مسافر درماندہ ہیں اور سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سڑک کو بحال کرنے کےلئے اقدمات کئے جائیں تاکہ انہیں آمد ورفت کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔