سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے کنزر ٹنگمرگ میں جمعہ کو ایک نامعلوم پستول بردار نے گرامین بینک کی شاخ میں گھس کر وہاں سے کم و بیش2.25لاکھ روپے لوٹ لئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پستول بردار نے بینک کے اندر ہوا میںایک گولی بھی چلائی اور اس وقت بینک کا بیشتر عملہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گیا ہوا تھا۔
اس دوران نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایس ایس پی بارہمولہ عبد القیوم نے واقعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہے۔