سرینگر//راہ عامہ بند کرنے کے خلاف آ وازاٹھا نے والوں کو قتل کی دھمکیاں دینے کے خلاف شالٹینگ ایچ ایم ٹی کے درجنوں زمینداروں نے پر یس کا لونی میںزوردار احتجا ج مظا ہر ے کرتے ہو ئے کہا ہے کہ علاقہ کے لوگ اپنی سلامتی کولیکر فکر مند ہو چکے ہیں۔ مظا ہرین نے خبردار کیا کہ اگر مذ کورہ کے خلاف جلد ازجلد کا روائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ اجتما عی طور علاقہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ پریس کالونی میں سوموار کو غالب آباد شالٹینگ سے متعدد زمیندار جمع ہو ئے اور انہوںنے اپنے جان ومال کو تحفظ دینے کے مطالبے کو لیکر احتجاج کیا۔ انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ 2008 اور2009 کے دوران تین مقامی زمینداروں نے نے اجس بانڈ ی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو 3کنال 18 مرلہ اراضی فروخت کی۔ انہوںنے کہا کہ اراضی فروخت کرنے کے بعد مذکورہ شہری بھی یہاں رہائش پذیر ہوا اوراس نے اس اراضی کی تار بند ی کی ۔ احتجاجی مظاہر ین کاکہنا ہے کہ علاقہ میں سینکڑوں کنا ل آ بی اول اراضی موجودہے جہاں تک صدیوں سے ایک راستہ جاتاتھا تاہم مذکورہ شہری نے اس راہ عامہ پر ناجائز قبضہ کرلیا اور اس پر با ضابط تاربند ی کی جس کے نتیجے میںدیگر زمینداروں کو اپنی زمین تک جانا ناممکن ہوگیا اور یوںزمینداروں کی اراضی بنجر ہو تی جارہی ہے۔ راستہ نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہماری اراضی فروخت کرنے کے قابل رہی اور نہ ہی وہ اس پر کچھ کاشت کرسکتے ہیں ۔ مظا ہر ین نے الزام عائد کیا گذ شتہ کئی ہفتوں سے مقامی لوگوں نے مذ کورہ راستہ سے قبضہ ہٹا نے کو کہا تاہم مذکورہ شہری ٹس سے مس نہیں ہو ا اورقبضہ ہٹانے سے انکار کررہا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ مذ کورہ شہری مبینہ طور اس نا جائز قبضے کیخلاف آواز اٹھا نے والے لوگوں کو فون پر قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کواپنی سلامتی کو لیکر تشویش پائی جاتی ہے۔ مظاہرین نے قتل کرنے کی دھمکیوں سے متعلق آ ڈیو ریکا رڈ نگ بھی میڈیا کے سامنے پیش کی۔ مظا ہرین نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ اگر اس بارے میں پولیس کو بھی آ گاہ کیا گیا تاہم انہوں نے ابھی تک ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ مظا ہرین نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ شہری کے خلاف جلد ازجلد کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ راہ عامہ کھولا نہیں گیا تو وہ اجتما ئی طور علاقہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے براہ راست اس سلسلے میں آ ئی جی پی کشمیر اور ڈی جی پولیس سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔