سری نگر//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے طلاب نے پریس کالونی لالچوک سرینگر میں ایک پر امن احتجاج کرتے ہوئے یو جی سی گائڈ لائنز کو لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔ جمعرات کو سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ بی ٹیک سمسٹر دوئم کے طلاب جمع ہوئے اور پُرامن احتجاج کیا۔ احتجاجی طلاب نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہمیں انصاف چاہئے''اوریونیورسٹی کی جانب سے یو جی سی گائیڈ لائنز کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ احتجاج میں شامل ایک طالب علم محمد یعقوب خان نے کے این ایس کو بتایا کہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر گائڈ لائنز پر عمل پیرا نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ۔انہوں نے بتایا انٹرنل ایسسمنٹ کی بنیاد پر ہمیں پریموٹ ہونا ہے لیکن اسے قبل بھی احتجاج کرنے کے باجوجودیونیورسٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔احتجاجی طلاب نے کہ اکہ انہوں اس حوالے سے تمام حکام کو آگاہ کیا تاہم تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔