سرینگر//تعلیم یافتہ بے روز گارنوجوانوں نے کل پریس کالونی سرینگر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے رہبر سیاحت سکیم لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مظاہرین پرتاپ پارک میں جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے بتایاکہ گذشتہ حکومتوں نے مذکورہ سکیم کو لاگو کرنے اگرچہ یقین دہانی کی تاہم انتظامی سطح پر اس کو عملانے لیت العال سے کام لیا جارہا ہے ۔احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ اگر محکمہ تعلیم ،زراعت اور صحت میں رہبر کھیل ، رہبرتعلیم اور رہبر زراعت تعینات کئے جاتے ہیں تو حکومت محکمہ سیاحت میں کیوں رہبر سیاحت سکیم کو لاگو کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔مظاہرین نے بتایاکہ مذکورہ سکیم لاگو کرنے کے حوالے سے مرحوم مفتی محمد سعید نے بھی مکمل یقین دہانی کی تھی تاہم ان کی موت کے سبب یہ سکیم لاگو نہ ہوسکی۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سکیم کو فوری طور لاگو کر کے بے روز گار نوجوانوں کے لئے محکمہ سیاحت میں روز گار کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔