سرینگر//جموں میں قائم گوجر بکروال ہوسٹلوں میں تمام سہولیات میسر جبکہ وادی میں قائم ایسے اداروں میں سہولیات کے فقدان اور وادی کشمیر کے سینکڑوں طلباء کے لئے پوسٹ گریجویٹ کالج نہ ہونے کے خلاف گوجر بکروال طبقے سے وابستہ طلباء نے جمعرات کو پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل طلباء نے بتایا کہ جموں میں جر بکروال طبقے کے لئے قائم ایسے اداروں میں تمام سہولیات موجود ہیں جبکہ وادی کشمیر میں قائم تمام ہوسٹلوں میں سہولیات کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہا کہ نصف سال گزرجانے کے باوجودابھی تک یہاں طلباء کو وردی اور کتابیں فراہم نہیںکی گئی جبکہ ضلع پلوامہ میں قائم گوجر بکروال ہوسٹل تاحال فورسز کی تحویل میں رہنے سے بچوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔احتجاجی طلباء نے بتایا کہ انہوں نے تمام سرکاروں سے وادی میں پوسٹ گریجویٹ کالج کھولنے کا مطالبہ کیا تاہم تاحال آج تک کسی بھی سرکار نے اس مانگ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔