نئی دہلی //اِکتالیسواں اِنڈیا اِنٹرنیشنل تجارتی میلہ پرگتی میدان نئی دہلی میں شروع ہوا۔پویلین کا اِفتتاح ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر محمود احمد شاہ او رڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم جموں وِکاس گپتانے مشترکہ طور پر کیا۔محکمہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کشمیر نے میلے میں دستکاری اور ہینڈلوم شعبوں کے نوادرات کی نمائش کے لئے ایک پویلین قائم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’تقریباً گیارہ سرکاری محکموں او رکارپوریشنوں جن میں زراعت ، باغبانی ، ایگرو اِنڈسٹریز ، جے کے آئی ، جے کے منرلز وغیرہ شامل ہیں ،نے اَپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے اَپنے سٹال پر کشش انداز میں لگائے ہیں۔
آئی آئی ٹی ایف ’’ وکل فار لوکل ‘‘ مہم کے تحت دستکاری او رہینڈ لوم مصنوعات کی نمائش کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی کی معیشت میں نئے اعتماد او رجوش پیدا کرتا ہے۔‘‘یہ تقریب ہر برس 14 سے 27 نومبر کے درمیان پرگتی میدان نئی دہلی میں منعقد ہوتی ہے۔ یہ میلہ دُنیا بھر کے عام سیاحوں اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد کو اَپنی طرف متوجہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں کاری گر جموںوکشمیر یوٹی کے فنون اور دستکاری کی نمائش کے علاوہ معیشت کی ترقی میں اَپنا حصہ ادا کرتے ہیں۔جموں وکشمیر پویلین یوٹی کے تنوع، ثقافت، ورثے اور سیاحت کی صلاحیت کا بہترین مظہر ہے۔ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈی لوم کشمیر نے کاری یگروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ نمائش میں ریاست کے صرف مستند مصنوعات کی نمائش کی جائے جس کے نتیجے میں ان کے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔