جموں//غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی غرض سے سموتھیڑز وومن ونگ نے مدر ہیلپ ایج جموں اور کشمیر یونیورسل برادر ہڈپروجیکٹ کے اشتراک سے پر کھو مہاجر کیمپ جموں میں ایک امدادی کیمپ کا اہتمام کیا۔ڈاکٹر کیپٹن سوہیل ناستی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔سردار راجندر سنگھ تارا رجسٹر سول سوسائٹیز ایکٹ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ڈاکٹر سدھیر مہاجن سمو تھر کے بانی نے خطہ استقبالیہ پیش کیا اور ڈاکٹر ناستی کے خواب کو پورا کرنے کا یقین دلایا۔اس موقعہ پر زاسد از ایک ضرورت مندوں میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔محترمہ انیتا چند صدر خواتین ونگ نے اپنی تقریر میں خواتین کو با اختیار بنانے اور غریب لوگوں کا معیار حیات بہتر بنانے میں حامئیل مسایل کو اجاگر کیا۔