دہرہ دون//انتر راشٹریہ ہندو پریشد(اے ایچ پی) کے سربراہ پروین بھائی توگڑیا نے اتوار کو دہرہ دون میں کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کے تیر چلائے ۔ توگڑیا نے کہا کہ مسٹر مودی کے دل میں ہندتوا نہیں ہے اگر ہوتا تو وہ رام مندر بنانے کے لئے سپریم کورٹ کی بات نہیں کرتے جبکہ وہ مسلم خواتین کے تین طلاق اور ایس سی / ایس ٹی قانون کے لئے پارلیمنٹ میں بل لاتے ہیں۔توگڑیا نے کہا کہ مودی نے ٖڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے جموں سے دفعہ370 ہٹانے ، کشمیری پنڈتوں کے واپسی جیسے نظریات کو چھوڑ دیا ہے ۔