Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پرویز مشرف کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال کا معاملہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 2, 2018 9:31 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 اسلام آباد//پاکستانی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق درخواست جمع کرانے والے سابق فوجی آفسر سے تفصیلات طلب کرلیں۔پاک فوج کے کرنل (ر) ایڈووکیٹ انام الرحیم کی جانب سے سابق آرمی چیفس جنرل (ر) پرویز مشرف اور جنرل (ر) یوسف خان کے خلاف نیب میں درخواست دائر کی گئی تھی۔جس پر نیب کی جانب سے درخواست گزار کو ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ان الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ درخواست گزار کے پاس مذکورہ الزامات کے حوالے سے شواہد یا معلومات موجود ہیں۔نیب کی جانب سے درخواست گزار کو متنبہ کیا گیا کہ اگر وہ سابق جرنیلوں کے خلاف الزامات کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے تو انہیں پاکستانی احتساب آرڈیننس (این اے او) 1999 کی دفعہ 2 کے تحت نتائج بھگتنا ہوں گے۔این اے او 1999 کی دفعہ 2 کے مطابق ’اگر کوئی شخص نیب اہلکاروں یا پھر کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کو پوچھے گئے سوالات کے جواب نہ دینے یا پھر معلومات فرام کرنے میں ناکامی کی صورت میں 5 سال تک کی قیدِ بامشقت کی سزا دی جاسکتی ہے‘۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حال ہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ جب سے نیب نے اپنا کام کرنا شروع کیا ہے اس وقت سے اب تک این اے او 1999 کی دفعہ 2 کے تحت صرف 2 افراد کو ہی سزا دی جاسکی ہے۔نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق مجاز اتھارٹی نے درخواست گزار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے، لہٰذا درخواست گزار کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور اس حوالے سے سابق آرمی چیف کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے شواہد نیب کے سامنے پیش کریں۔کرنل (ر) انعام الرحیم نے یہ درخواست نیب میں 5 سال قبل جمع کرائی تھی، تاہم نیب نے اس درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ نیب کے پاس سابق آرمی افسران کے خلاف کارروائی کا آیئنی اختیار موجود نہیں، جس کے بعد درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایک حالیہ فیصلے کے مطابق نیب نے درخواست گزار کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے نیب آرڈیننس 1999 کی دفعات کی تشریح میں غلطی کی تھی، لہٰذا اس فیصلے نے نیب کو سابق آرمی افسران کے خلاف کارروائی کے لیے اہل بنا دیا۔درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق آمر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق اور پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی۔درخواست کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے ماتحت افسران کو نوازا، اور سینئر افسران کو عہدے کے استحقاق سے زائد پلاٹس الاٹ کیے۔درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے جنرل (ر) یوسف خان کو 85 پلاٹس، الاٹ کیے تھے، جن میں کمرشل اور رہائشی پلاٹس شامل ہیں۔درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف 1999 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا اقدار ختم کرتے ہوئے خود ملک کے چیف ایگزیکٹو بن گئے تھے اور اپنے دورِ اقتدار میں انہوں نے 2 مرتبہ پاکستان کا آئین توڑا تھا۔درخواست گزار نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے ہی بلوچ رہنما اکبر خان بگٹی کے قتل کے احکامات جاری کیے تھے، ایک جج کو برطرف اور قید کیا تھا، اس کے علاوہ وہ کراچی میں 12 مئی 2007 کو ہونے والے قتلِ عام کے ماسٹر مائنڈ تھے، جبکہ انہوں نے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی تھی جسے 2009 میں سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

برصغیر

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی

July 12, 2025
برصغیر

احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات

July 12, 2025
برصغیر

دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری

July 12, 2025
برصغیر

مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?