سرینگر//ایجیک صدر اور چیرمین ٹیچرز فورم عبدالقیوم وانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیر کشمیریونیوسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر اور سکاسٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری پروفیسر نسیم گیلانی کے خلاف این آئی ائے کی کاروائی یکطرفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم گیلانی پیشے سے ایک سرکاری ملازم اور ایک ماہر تعلیم ہے اور تمام تحقیقاتی اداروں کو پہلے ملازم کے ایچ او ڈی سے تحقیقات شروع کرنے کی اجازت طلب کرنی ہوتی ہے۔عبدالقیوم وانی نے کہا کہ دونوں نسیم اور نعیم گیلانی پیشے سے سرکاری ملازم ہیں اوراس لئے یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں انکے حقوق کی حفاظت کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملازم کے این آئی ائے کی تحقیقات کے خلاف نہیں ہیں تاہم تحقیقاتمتعلقہ محکمہ کے سربراہ کو جانکاری دیکرقانونی اور صحیح طریقے سے ہونی چاہئے۔