پروفیسر امیتابھ مٹو کی دلائی لامہ سے ملاقات

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
   لہیہ//وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے یہاں جوتسل چوگلم سر کے مقام پر 14 ویں دلائی لامہ کے ساتھ ملاقات کی ۔ پروفیسر مٹو جو کہ ریاست میں ’’ نالیج انشیٹیو ‘‘ کے تحت ریاست میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ورکنگ گروپ کی سربراہی کر رہے ہیں ، نے دلائی لامہ کو ریاست میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اُٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے ریاست میں تعلیمی منظر نامے میں اصلاحی اقدامات کیلئے دلائی لامہ کی رہنمائی طلب کی ۔ دلائی لامہ نے ریاست میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اُٹھائے جا رہے اصلاحی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے پروفیسر امیتابھ مٹو کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ پروفیسر مٹو نے دلائی لامہ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ورکنگ گروپ نے سیکولر نظام پر مبنی ایک تعلیمی منصوبہ تیار کیا ہے جو کہ خالصتاً تدریسی مضمون ہو گا ۔ دلائی لامہ نے جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ قدیم تعلیم کے ارتقاء پر بھی زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر قیامِ امن میں ایک کلیدی رول ادا کر سکتا ہے ۔ بات چیت کے دوران دلائی لامہ نے ریاست میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *