سرینگر// وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے کل لال منڈی سرینگر میں ایس پی ایس عجائب گھر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں مختلف گیلریوں کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے چیزوں کے بہتر رکھ رکھاؤ کے لئے محکمہ کی سراہنا کی۔میوزیم کے کیوریٹر نے مشیر موصوف کو میوزیم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہیں بتایا گیا کہ عجائب گھر میں سونے، چاندی اور کانسے کے70 ہزار سے زیادہ سکے موجود ہیں۔پروفیسر امیتابھ مٹو نے حکام کو یقین دلایا کہ حکومت التواء میں پڑے کاموں کو مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن مدد دے گی اور وزیر اعلیٰ کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔