سرینگر//علاقائی اوربین الااقوامی سطح کے ماہرارضیات اوراعلیٰ منتظم پروفیسرطلت احمددوسری مرتبہ یونیورسٹی آف کشمیرمیں وائس چانسلر کی ذمہ داری سنبھالیں گے کیونکہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) کی مقررکردہ تلاش کمیٹی نے پروفیسرطلت کے نام پراپنی مہرثبت کردی ہے۔خیال رہے پروفیسرطلت اسے پہلے 2011 سے 2014 تک کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلرکی ذمہ داری نبھاچکے ہیں ۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین پروفیسرڈی پی اگروال کی سربراہی میں قائم کی گئی تلاش یاسرچ کمیٹی نے وائس چانسلرجامع ملیہ اسلامیہ نئی دہلی پروفیسرطلت احمدکوپھرایک مرتبہ یونیورسٹی آف کشمیرکی کمان سونپنے کی سفارش کی ہے۔جبکہ پروفیسر منوج دھرکوجموں یونیورسٹی کاوائس چانسلرمقررکیاگیا۔