جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ کا لکھنْومیں پنتھرس کارکنوں نے جناب رام آدھار سنگھ وسین کی قیادت میں زبردست استقبال کیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی سے منسلک وکلاء برادری کے ساتھ انتہائی متاثرکن ملاقات کی ۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے اس موقع پرلکھنو ہائی کورٹ کے وکیل محمد طارق صدیقی کو جو برسوں سے مفاد عامہ کے معاملات اٹھا کر سماج کے نظرانداز کئے جانے والے افراد کے معاملات اٹھاکر ان کی مدد کررہے ہیں، اترپردیش کا سکریٹری مقرر کیا ۔ مسٹر صدیقی کو نیشنل لیگل ایڈ کی سنٹرل کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا۔سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے بابری مسجد قانونی چارہ جوئی سے منسلک وکلاء سے بھی ملاقات کی۔یہ معاملہ دسمبر 199میں بابری مسجد کے انہدام کے بعدسے عدالت میں زیرالتوا ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ لکھنو سی بی آئی عدالت میں حاضر ہوں گے اور 15ستمبر 2017کو لکھنو پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔