جموں//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے تمام کلیدی محکموں بشمول پی ڈبلیو ڈی، ہیلتھ اور پی ایچ ای سے کہا ہے کہ وہ پروجیکٹوں اور سکیموں کے حوالے سے ایک جامع اور تکمیلی منصوبہ عملائیں۔وزیر نے یہ ہدایات یہاں مختلف محکموں کی طرف سے نبارڈ اور دیگر سکیموں کے تحت اُن پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران جاری کیں جنہیں ابھی تک مکمل نہیں جاچکا ہے۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کے چودھری ، پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر پون کوتوال ، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ سنجیو ورما ، پی ایچ ای کے سیکرٹری ایم راجو ، کمشنر سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن کے علاوہ نبارڈ کے افسران بھی موجود تھے۔وزیر نے مختلف پروجیکٹوں اور سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اہداف پر مبنی لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ مختلف سکیموں کے تحت دستیاب رقومات کو منصفانہ ڈھنگ سے استعمال کرنے سے پروجیکٹ وقت پر مکمل کئے جاسکتے ہیں۔ڈاکٹر درابو نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے وسائل کو مختص کرانے کو ترجیحات میں شامل کریں۔انہوں نے کہاکہ ہاتھ میں لی گئی سکیموں کا منصفانہ جائزہ لیا جانا چاہیئے ۔اس موقعہ پر انتظامی سیکرٹریوں نے نبارڈ اور دیگر سکیموں و پروجیکٹوں کے بارے میں ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا۔