عظمیٰ نیوزسروس
جموں//حکومت نے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول بشناہ کی پرنسپل پروین رینا کو محکمانہ انکوائری مکمل ہونے تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میںمحکمہ سکولی تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میںکہاگیا کہ محکمانہ انکوائری مکمل ہونے تک گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کنال روڈ جموں کی سابق پرنسپل اورگورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول بشناہ کی موجودہ پرنسپل پروین رینا کومعطل کردیاگیا ہے جبکہ وہ دوران معطلی چیف ایجوکیشن آفیسر جموںکے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔حکم نامہ کے مطابق بوائز ہائر سکینڈری سکول بشناہ کے پرنسپل تاحکم ثانی گرلز ہائر سکینڈری سکول بشناہ کے پرنسپل کا اضافی چارج بھی سنبھالیںگے۔حکم نامہ میں مزید کہاگیا ہے کہ نظامت تعلیم جموں میں جوائنٹ ڈائریکٹرصباح مہتا معاملہ کی گہرائی سے جانچ کریں گی اور سفارشات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر اندر محکمہ کو پیش کریں گی۔