محتشم احتشام
پونچھ//ڈائٹ پونچھ کے پرنسپل یشپال شرما نے زون سَاتھرہ کے تحت واقع گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کلساں بیلہ کا ایک غیر متوقع (اچانک) دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ مکیش شرما انچارج پرنسپل ایچ ایس ایس فتح پور بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد اسکول میں جاری سمیٹیو اسسمنٹ امتحانات کا معائنہ کرنا تھا۔معائنہ کیدورانِ پرنسپل نے اسکول کے ریکارڈز، سوالیہ پرچوں کے انداز، کلاس روم کی حالت، عملے کی حاضری، پینے کے پانی اور واش روم کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مجموعی طور پر انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ امتحانات مقررہ معیار کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے اسکول انتظامیہ اور سربراہِ ادارہ تعظیم اختر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسکول صحیح سمت میں ترقی کر رہا ہے تاہم طلبہ کے لئے کھیل کے میدان کی عدم دستیابی ایک کمی کے طور پر محسوس کی گئی۔آخر میں پرنسپل نے اسکول کے تمام اساتذہ اور طلبہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں معیارِ تعلیم کو مزید بلند کرنے کی ہدایت دی۔