سرنکوٹ//سرنکوٹ کے درابہ علاقہ میں بن رہے پرنئی ہائیڈل پروجیکٹ میں مقامی ہنرمندوںکو روزگار کے مواقع نہ دیئے جانے کے خلاف نوجوانوں نے احتجاج کیا ۔انہوںنے کہاکہ مقامی تربیت یافتہ نوجوان دربدر گھوم رہے ہیںلیکن یہاں بیرون ضلع سے نوجوان تعینات کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقامی بیروزگار نوجوانوں نے بنک سے قرضہ لیکر گاڑیاں خریدی ہوئی ہیں جن کو بھی اس پروجیکٹ کے ساتھ نہیں لگانے دیاجارہا۔ انہوںنے کہاکہ جب سے یہ پروجیکٹ بن رہاہے تب سے یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر ناانصافی ہورہی ہے ۔احتجاج کی قیادت کررہے این سی یوتھ بلاک صدر شیراز ملک نے کہاکہ پرنئی پروجیکٹ پر کام شروع ہونے پر مقامی نوجوانوں میں کافی زیادہ امیدیں جاگی تھیں لیکن کمپنی نے ان کو یکسر نظرانداز کردیاہے ۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں کو انصاف دینے کی مانگ کی ۔