سرنکوٹ// سرنکوٹ درابہ میں بن رہے پرنئی ہائیڈل پروجیکٹ میں زیر زمین ٹنل کے اندر پسی گرآئی جس کی وجہ سے 6 مزدور زخمی ہوئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ یہ افراد ایک کلو میٹر ٹنل کے اندر کام کررہے تھے جس دوران اچانک اوپر سے پسی آ گری جس کے نتیجے میںوہ زخمی ہوگئے۔اس دوران انہیں ملبے سے نکال کرفوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچایاگیاجہاںسے دو افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے جبکہ بقیہ کا علاج یہیں جاری ہے ۔زخمی ہونے والے افراد کی پہچان اصغر علی ولد شمشیر علی عمر 43 سال ساکنہ برہونا آسام ،گلاب حسین ولد معین علی عمر 26 سال، انوار حسین ولد مختار حسین عمر 25 سال، مقبول حسین ولد شمس دین عمر 24 سال، مخیش ترکی ولد بیٹا ترکی ساکنہ بنگال، سنجیو ولد موکھن عمر 35 سال ساکنہ آسام کے طور پر ہوئی ہے ۔جموں منتقل کئے گئے افراد میںاصغر علی اور سنجیو شامل ہیں۔