جموں//آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی کوان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانگریس کی جانب سے پارٹی دفترمیں تقریب کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران تقریب میں پارٹی کے سینئرلیڈران نے شمولیت اختیارکی۔اس دوران پارٹی لیڈران آنجہانی اندراگاندھی کے تصویر پر پھول مالائیں چڑھاکرخراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ آنجہانی اندراگاندھی نے بھارت کوترقی کی نئی منازل سے ہمکنارکرنے کے لئے جوکارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں انہیں ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔مقررین نے مزیدکہاکہ آنجہانی گاندھی نے ملک کے غریبوں اورمفلوک الحال عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی زندگی وقف کررکھی تھی ۔مقررین نے کہاکہ کانگریس آنجہانی گاندھی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بھارت کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی رہے گی۔