Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

پردہ عورت کی زیب و زینت

Mir Ajaz
Last updated: January 11, 2024 12:00 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

 مہرین امانت

پردہ کے لغوی معنی ہیں گونگھٹ اور چھپانہ وغیرہ۔ یہ لفظ عربی زبان میں لفظ حجاب کے معانی میں استعمال ہوتا ہے۔ اصطاحی معنی میں پردہ احکام کا وہ مجموعہ ہے جو اسلامی ضابطہ معاشرت کے لئے نہایت اہم اجزا پر مشتمل ہے۔ اسلام میں پردہ کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اسلام نے پردے کو ہی ایک عورت کی زیب و زینت قرار دیا ہے۔
عربی زبان میں عورت کو نساء کہتے ہیں اور نساء کے لغوی معنی چھپی ، ہوئی چیز کے ہیں اور پردہ کا مطلب بھی چھپانا ہے۔ عورت اور پردہ کا مطلب ایک ہونے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اور اسلام میں ایک عورت پر مکمل پردہ فرض ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس طرح ڈھانپ کر رکھے تاکہ اسکے جسم کے خدو خال واضح نہ ہوں اور اسلام نے یہاں تک کہ عورتوں کو گھر میں بھی وقار کے ساتھ رہنے کی تلقین کی ہے۔
قرآن مجید میں سورہ الاحزاب کی آیت نمبر ۳۳ میں ہے وقرن فی بیوتکن : اور اپنے گھروں میں قرار سے رہو ۔ یہ تو تھا حوالہ قرآن اور حوالہ حدیث سے یہ ثابت کرتی چلوں کہ عورتوں کو اپنے پردے کی بنا پر مردوں کے جہاد کرنے جتنا ثواب حاصل ہے۔ عورتوں نے حضورؐ سے عرض کیا ، یا رسول اللہؐ :ساری فضیلت تو مرد لے گئے وہ جہاد کرتے ہیں اور ہم کونسا عمل کریں کہ مجاہدین کے برابر ثواب حاصل کر سکیں ۔ آپؐ نے جواب دیا : تم میں سے جو گھر بیٹھے گی وہ مجاہدین کے عمل کو پا لے گی ۔ افسوس کی بات ہے کہ آج کی خواتین یہ کہتی ہیں کہ پردہ اسکے لیے ایک قید ہے جو خواتین ایسی سوچ رکھتی ہیں انکو بتاتی چلوں کہ وہ پردہ ہی ہے جو انھیں مردوں کے جہاد کرنے کے برابر ثواب پہنچاتا ہے۔ لیکن پردے کے پیچھے انسان کی اچھی نیت ضروری ہے کیونکہ انما الاعمال بالنیات : اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ پردہ کرنے کے پیچھے خالصتاََ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی نیت چھپی ہو۔
میں ان عورتوں کے بارے میں یہ بات کرنا چاہوں گی جو یہ سوچ رکھتی کہ انسان کا دل صاف ہونا چاہیے پردہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا دل صاف ہو اور پردہ نہ ہو تو بھی انسان گناہ سے پاک رہ سکتا ہے۔ جو عورتیں ایسی سوچ رکھتیں ہیں انہیں میں یہ بتا نا چاہوں گی کہ اسلام میں پردہ لازم و ملزوم ہے۔ اسلام میں یہ نہیں ہے کہ پردے کے متعلق کوئی اپنی رائے قائم کرکے اسے کرنے سے انکار کرے۔ اس کی مثال میں یوں دینا چاہتی ہوں جیسے نماز تمام مسلمانوں پر فرض ہے اسکے فرض ہونے کا کوئی انسان اپنی رائے کی بنا پر انکار نہیں کر سکتا ،اس طرح پردہ بھی مسلمان عورتوں پر فرض ہے۔جس کا اپنی رائے کی بنا پر انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن مجید میں سورہ الاحزاب میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے نبیؐ اپنی بیویوں ، بیٹیوں اور اہل ایمان عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں ،یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور انکو نہ ستا یا جائے۔ اگر کوئی عورت یہ کہتی کہ پاکیزہ رہنے کے لیے صرف دل کا صاف ہونا ضروری ہے پردے کا نہیں۔ میں ان سے یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کیا اللہ تعالیٰ انبیاء ؑ کی بیویوں اور بیٹیوں کو پردے کا حکم دیا کیا ان کے دل صاف نہیں تھے ؟ اس لحاظ سے تو انہیں بھی پردے کا حکم نہیں آنا چاہیے تھا کیونکہ وہ ہم سے بھی زیادہ اعلیٰ مقام اور پاکیزہ دل رکھتی تھیں۔ لیکن اللہ پاک نے انہیں بھی پردے کا حکم دیا کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کے دل پر شک نہیں بلکہ دنیا کے لوگوں کی نیتوں کی خبر تھی کہ وہ کس نیت سے انکو دیکھتے ہیں اس لئے انہیں پردے کا حکم دیا گیا تاکہ وہ اپنے آپ کو ڈھانپ کر مسلمان عورت ہونے کی دلیل دے سکے اس لئے یہ بات بلکل غلط ہے پاکیزہ رہنے کے لئے دل کا صاف ہونا ضروری ہے اور پردے کا کرنا نہیں بلکہ پاکیزہ رہنے کے لئے دل کی پاکیزگی اور پردہ آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?