عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ایریا مارکیٹنگ آفس ہارٹیکلچر (پی اینڈ ایم) سری نگر/ڈی این او کے زیر اہتمام جمعرات کو ایریا مارکیٹنگ آفیسر پارمپورہ سرینگر میں پردھان منتری فارمولیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم پر ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بے روزگار نوجوانوں، پھلوں کے کاشتکاروں اور تاجروں نے شرکت کی۔ ۔ شمع منظور ایریا مارکیٹنگ آفیسر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ڈی این او فار پی ایم ایف ایم ای اسکیم نے پی ایم ایف ایم ای اسکیم پر ایک تفصیلی لیکچر دیا اور پی ایم ایف ایم ای استفادہ کنندگان کی کامیابی کی کہانیاں بھی شیئر کیں۔ ڈسٹرکٹ شیپ آفیسر اور فنکشنل منیجر ڈی آئی سی سرینگر نے بھی شرکاء کو اپنے ڈومین کے اندر مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے آنے کی ترغیب دی .شرکاء کو DRP کی طرف سے ODOP کے تحت PMFME اسکیموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اے جی ایم اونے کاشتکاروں اور نوجوانوں کیلئے دستیاب مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ مارکیٹنگ انسپکٹر سرینگر نے بھی شرکاء کے ساتھ بات چیت کی اور ممکنہ تاجروں اور نوجوانوں کی طرف سے تجویز کردہ مختلف پروجیکٹوں کے قابل عمل ہونے پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے میں کافی دلچسپی دکھائی۔