Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

پردھان منتری آواس یوجنا(گرامین)کے تحت 8ہزار642گھر زیر تعمیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 9, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 جموں// بے گھر افراد اور خستہ حال گھروں میں رہ رہے کنبوں کیلئے مرکزی معاونت سے مکانات کی تعمیر کے مقصد سے چلائی جارہی پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین)سکیم کے تحت ریاست میں مکانات کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے۔اس سکیم کے تحت مارچ 2018تک 7ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف رکھاگیاہے اور اس وقت8ہزار سے زائد گھرزیر تعمیر ہیں۔ان گھروں کی تعمیر ریاست کے لگ بھگ تمام اضلاع میں ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس سکیم کا آغاز11ستمبر2017کو وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج عبدالحق خان نے بارہمولہ ضلع سے کیا جس کے بعد ریاست بھر کے اضلاع میں اس کی شروعات کی گئی۔ سکیم کا مقصد معاشی طور پرکمزور طبقوں کو کم لاگت والے مکانات کی تعمیر کیلئے مدد فراہم کرنا ہے۔ ریاست میں سکیم کے آغاز کے وقت وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سکیم سال 2022تک سب کیلئے مکان فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔انہوںنے متعلقہ حکام کو سکیم کی عمل آوری میں شفافیت لانے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ سماج کے کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پْر عزم ہے اوراسی مقصد کیلئے مختلف بہبودی سکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ وزیر موصوف نے سکیم کے تحت مستفید ہونے والے مستحقین کی معقول جانچ پڑتال کرنے پر زور دیا تا کہ اس کے تحت مختص رقومات کا ناجائز استعمال نہ ہو اور مستحقین تک ان کا حق پہنچ سکے۔وزیر موصوف کی ہدایت پر سکیم کی صاف و شفاف طرز پر عمل آوری ہورہی ہے اور محکمہ مستحق افراد تک اس سکیم کا فائدہ پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔محکمہ کی کمشنر سیکریٹری مس نرمل شرما(آئی اے ایس )نے اس حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت8ہزار642مکانات زیر تعمیرمرحلے میں ہیں جن کی خاطر 43کروڑ روپے واگزا ر کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ پہلے مرحلے میں مارچ 2018تک 7ہزار کی تعمیر کا ہدف طے کیاگیاہے۔انہوںنے بتایاکہ اس سکیم کے تحت فی گھر 1لاکھ 30ہزار روپے کی نقدی امداد فراہم کی جاتی ہے جو تین مختلف اقساط میں دی جاتی ہے۔پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بن رہے گھروں کے ساتھ بیت الخلائوں کی تعمیرکانور جنس کے ذریعہ سوئوچھ بھارت مشن سے ہوتی ہے جبکہ مہاتماگاندھی نریگاکے تحت 95ایام کار دیئے جاتے ہیں جن کی اجرت کی رقم 17ہزار7روپے بنتی ہے اور اس طرح سے ایک کنبے کو کل 1لاکھ 59ہزار روپے فراہم کئے جاتے ہیں۔کمشنر سیکریٹری کے مطابق اس سکیم کو صاف و شفاف بنانے اور درمیانہ داری کا نظام ختم کرنے کیلئے محکمہ کی طرف سے پی ایف ایم ایس (پبلک فائنانشل مینجمنٹ سسٹم ) شروع کیاگیاہے جس کے ذریعہ امداد براہ راست مستحقین کے بنک کھاتوں میں جاتی ہے۔اس نظام کو 11/09/2017کو فعال بنایاگیا۔اس کے ساتھ ہی مکانات کی جیو ٹیکنگ کا کام بھی جاری ہے اور مستحق کنبوں کی نشاندہی کے بعد ان کااندراج آواس سافٹ میں کیاجارہاہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ای سی سی 2011کے سروے کے مطابق ریاست جموںوکشمیر میں 2لاکھ 65ہزار 583ایسے گھرانے ہیں جن کے پاس رہنے کو گھر نہیں یاجن کے مکانات خستہ حالت کاشکار ہیں۔تاہم بیشتر کنبے اس فہرست سے باہر رہ گئے جن کو سکیم کافائدہ دینے کی غرض سے از سر نو فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں جن کی باضابطہ طور پر گرام سبھا سے بھی تصدیق کی جاتی ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن راہل ڈراوڈ اور جیک کیلس کو پیچھے چھوڑ کر روٹ تیسرے نمبر پر پہنچے
سپورٹس
پیشہ ور ریسلر ہلک ہوگن فوت،ٹرمپ کا اظہارِ رنج
سپورٹس
ٹیسٹ میچ میں چھکے لگانے کے معاملے میں پنت نے سہواگ کی برابری کی
سپورٹس
قومی اردو کونسل پورے ملک میں فروغِ اردو کے لیے قابلِ قدر کام کر رہی ہے: غلام علی کھٹانہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموںکشمیر

ہم پر امید ہیں کہ رواں پارلیمنٹ سیشن کے دوران ہی ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا: نائب وزیر اعلیٰ

July 25, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں نوجوان کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت افسوسناک،عدالتی تحقیقات کا حکم دیا جائے: چودھری اعجاز احمد خان

July 25, 2025
تازہ ترینجموں

بٹوت میں پٹواری رشوت لینے کے الزام میں گرفتار: اے سی بی

July 25, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت: رکُن پارلیمان میاں الطاف کا اظہارِ افسوس

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?