عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگرمحمداعجاز اسدنے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت پروجیکٹوں پرہورہے کام کاجائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تحصیل وارپی ایم اے وائی۔اربن سکیموں کے نفاذ سے متعلق تفاصیل حاصل کیں۔دوران میٹنگ ڈپٹی کمشنرکوبتایاگیا کہ ضلع میں ابھی تک 1432مکانوں کی تعمیر کومکمل کیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کو مزیدبتایا گیا کہ1630سے زیادہ مکانوں کی تعمیر مختلف مراحل میں ہورہی ہیں جن میں364کی بنیادڈالی جاچکی ہیض جبکہ365کی لینٹل لیول اور729کی چھت لگائی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کو مزید بتایاگیا کہ نوڈل ایجنسی نے 32کروڑروپے رقم قواعد وضوابط کی پاسداری کرکے اہل مستفیدین میں تقسیم کی ہے ۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو بتایا کہ وہ سکیم کے قواعد وضوابط پر مکمل طور رعمل کریں اور حقیقی طوراہل لوگوں کو اس سکیم کے دائرے میں لائیں ۔انہوں نے فیلڈ افسروں سے کہا کہ وہ سرعت کے ساتھ کام کرکے ویری فیکیشن اورہر ایک کیس کے تعمیر کے مرحلے کی جانچ کریں۔انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ سکیم کے تمام پیمانوں کی جانچ کرکے سکیم کے ضوابط کے تحت حقیقی کیسوں کونمٹائیں۔