نیوز ڈیسک
جموں// جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 11 مارچ کو بند کی کال دی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی آئی کے صدر ارون گپتا نے کہا کہ سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے ارکان کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگوں کے بعد انہوں نے ہفتہ کو مکمل بند منانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرے گا جس سے عوام پر بوجھ پڑے۔